اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی جانب سے عامر حسین شریف زادہ نے بنگلا دیش میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی قرآن کریم حفظ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی.
اسلامي ثقافت وروابط آرگنائزيشن (ICRO) كي ويب سائٹ كے مطابق، 16 سال سے كم عمر قرائت كے مقابلوں ميں 15 سالہ ايراني حافظ نے اپنے ملك كي نمائندگي كي.
بين الاقوامي قرآني مقابلہ جنوبي ايشيائي ملك كے دارالحكومت ڈھاكہ ميں 12 دن كے لئے منعقد كيا گيا تھا.
بنگلہ ديش كے اہم قرآني ماہرين نے ان مقابلوں ميں ججز كے فرائض سر انجام دئيے.
اس مقابلے ميں حصہ لينے والے 1000 حفاظ كرام نے رجسٹرڈيشن كروائي تھي جس ميں سے 400 كو منتخب كيا گيا.
بنگلہ ديشي حكام اور اسلامي ممالك سے سفارتكاروں كي ايك بڑي تعداد نے فاتحين كو ايوارڈ دينے كي تقريب ميں شركت كي.
پہلے تين فاتحين كو بالترتيب 1200،1000 اور 600 ڈالر كے نقد انعامات سے نوازا گيا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲